10 جولائی 2016 - 13:39
دہشت گردوں کا شامی فوج کے سامنے شکست کا اعتراف

شام میں سرگرم دہشت گردوں نے حلب میں بعض علاقوں کو شامی فوج سے واپس لینے میں اپنی شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے حلب کے شمال میں بعض علاقوں کو جنھیں فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے فوج سے دوبارہ واپس لینے کے تعلق سے دہشت گردوں کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے حلب کے شمال میں واقع زرعی علاقوں کو جن پر فوج کا کنٹرول ہوگیا ہے واپس لینے کی کارروائیاں اب روک دی ہیں - دہشت گردوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ جبہہ النصرہ کے عناصر نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑیوں سے بھی الملاح کے زرعی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ شامی فوج کو پیچھے نہیں ہٹاسکے - اس درمیان شامی فوج نے دہشت گردوں کے ذریعے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں ان پر زبردست حملہ کرتے ہوئے انہیں مشرقی حلب کے مختلف محلوں میں محصور کر دیا ہے اور کاستیلو شاہراہ پر جو دہشت گردوں کی واحد سپلائی لائن رہ گئی تھی اپنا کنٹرول کرلیا ہے - دوسری جانب دہشت گردوں نے اس بات کا بھی اعتراف کرلیا ہے کہ شامی فوج نے دمشق کےقریب اہم علاقے میدعا کو آزاد کرا لیا ہے- شامی فوج نے ہفتے کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کرکے جو شامی فضائیہ کی پشتپناہی سے انجام پایا میدعا شہر کو آزاد کرا لیا - جبکہ غوطہ شرقی میں جسرین کالونی کے اطراف میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے -

۔۔۔۔۔۔۔

/169